بدعنوانی کا خاتمہ،گوادر کے مسائل ،کاغذات نامزدگی

بدعنوانی کا خاتمہ کرکے صوبے کے بارے میں پائے جانے والے منفی تاثر کو ختم کیا جائے گا،جام کمال

روزنامہ جنگ

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہم نے صوبے کی تعمیروترقی کے وژن اور عزم کے ساتھ حکومت سنبھالی ہے،عوام کو اس حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں جن پر پورا اترنے کے لئے بھرپور صلاحیتیوں کو بروئے کار لایا جائے گا، گڈ گورننس کا قیام عملی طور پر ممکن بنایا جائے گا،بدعنوانی کا خاتمہ کرکے صوبے کے بارے میں پائے جانے والے منفی تاثر کو ختم کیا جائے گا، ہم نے عملی اقدامات کے ذریعہ ثابت کرنا ہے کہ موجودہ حکومت دیرینہ مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے، صوبے اور عوام کے مفاد میں تلخ ،مشکل اور سخت فیصلے بھی کرنا پڑے تو کریں گے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکموں اور اداروں میں بہتری کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے، ادارے قواعد وضوابط اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں گے تو اس کے مثبت اثرات عوام تک پہنچیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اراکین کابینہ پر زور دیا کے وہ اپنے قول وفعل کے ذریعہ عوام تک یہ پیغام پہنچائیں کہ ہم مسائل کے حل میں سنجیدہ ہیں، محکموں کی الاٹمنٹ کے بعد وزراء اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی بہتر بنائیں اور محکمے کے ترقیاتی وانتظامی امور کی نگرانی کریں۔

 

گوادر کے مسائل کا اندازہ ہے،اخباروں میں مسائل پڑھتا ہوں،اسلم بھوتانی

روزنامہ بولان

اپنے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ میں ان کا کہنا تھا کہ پسنی فش ہاربر کا مسلئہ کافی سال پرانا ہے،جب کہ بجلی کا مسلئہ ایران سے ہے گوادر میں بجلی کی پیداوار ضروری ہے،ماحولیاتی آلودگی کے خلاف ہوں اسی ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے  حبکو پاور کے متعلق میرا کیس چل رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کار اس وقت آئیں گےجب بجلی ہوگی، جنہوں نے ووٹ دیا یا نہیں دیا میں سب کا ایم این اے ہوں ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ لسبیلہ گوادر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں۔

 

بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے سینٹ کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے

روزنامہ ایکسپریس

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے سینٹ کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں،وہ عام انتخابات میں ڈیرہ بگٹی سے اپنی نشست ہار گئے تھے،وہ نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری کی سینٹ کی نشست خالی ہونے کے بعد اس پر بلوچستان سے سینٹر منتخب ہونا چاہتے ہیں۔

مستونگ سے ضمنی انتخابات میں میر عاصم کرد گیلو بی اے پی کے امیدوار ہوںگے

روزنامہ انتخاب

بی اے پی نےمستونگ سانحے کے بعد مستونگ کے ضمنی الیکشن میں سراج رئیسانی کی شہادت کے بعد بی اے رہنما میر عاصم کرد گیلو کا ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،اس بات کا اعلان سراج رئیسانی کے بیٹے جمال رئیسانی نے مستونگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا،ان کا کہنا تھا کہ میرے والد نے جو وعدے کئے تھے وہ عاصم کرد گیلو کی شکل میں پورے ہوں گے،میر عاصم کرد گیلو اس سے قبل بھی متعدد بار صوبائی اسمبلی کا حصہ رہ چکے ہیں۔

 

MASTUNG

aslam bhootani

CM Jam kamal

sarfarz bhugti

Tabool ads will show in this div