پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے کل دبئی میں ہوگا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
دبئی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ کل دبئی میں ہوگا ۔۔ سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیت چکی ہیں ۔۔ قومی کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دوسرے ون ڈے میں شکست ٹیم کیلئے دھچکے سے کم نہیں۔۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کا تیسرا میچ کل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا ۔۔

پاکستانی کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بیٹنگ لائن کی ناقص کارکردگی ۔۔ دوسرے میچ میں، شکست کی ذمہ دار ہے ۔۔ ٹیم کل کے میچ میں کامیابی کے لیے بلے بازوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔۔

پاکستان اور سری لنکا کا ون ڈے کرکٹ میں اب تک 123مرتبہ آمنا سامنا ہوا ہے ۔۔ جس میں پاکستانی ٹیم کا پلہ بھاری ہے ۔۔ قومی ٹیم نے 72مرتبہ سری لنکن ٹیم کو شکست سے دوچار کیا ۔۔۔ سری لنکن ٹیم نے  پاکستان کو 47مرتبہ ہرایا۔۔ ایک میچ ٹائی ہوا جبکہ تین میچز نامکمل رہے ۔۔

سری لنکا کے خلاف پاکستان کا سب سے بہترین اسکور 371ہے جو اس نے چار اکتوبر 1996 کو نیروبی جمخانہ میں اسکور کیا۔۔ یہ وہی میچ  ہے جس میں شاہد آفریدی نے چوکوں اور چھکوں کی برسات کرتے، ون ڈے کرکٹ کی سب سے تیز ترین سینچری اسکور کی تھی ۔۔۔ انہوں نے 37گیندوں پر ایک سو دو رنز بنائے تھے۔۔۔

آئی لینڈرز کے خلاف گرین شرٹس کا سب سے کم اسکور 75ہے جو اس نے 24جنوری 2009کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بنایا۔۔ سماء

خبر دیکھنے کیلئے ویڈیو کا بٹن کلک کیجئے

میں

کے

escape

fih

Tabool ads will show in this div