بی اے پی نے ڈاکٹر عارف علوی کو حمایت کی یقین دھانی کرا دی
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ جام کمال نے انھیں صدارتی الیکشن میں اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جو اتحاد کیا تھا اس پر قائم ہیں اور ڈاکٹر عارف علوی کو صدارتی ایکشن جتوانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
وزیر اعلیٰ جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کےساتھ ملکربامعنی تبدیلی لائیں گے اور یہ تبد یلی صرف دعوؤں کی نہیں بلکہ حقیقی تبدیلی ہوگی،انھوں نے امید ظاہر کی کہ وفاق اگلے پانچ سالوں میں بلوچستان کے حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔
اس موقعہ پر صدارتی امیدوار داکٹر عارف علوی نے اپنی حمایت پر بی اے پی کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان وسائل کے حوالے سے مالا مال ہے اگر بلوچستان کو اس کا حق دیا جائے تو وہ وفاق سے مانگے گا نہیں بلکہ وفاق کو دے گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ میری وزیر اعلیٰ جام کمال سے بلوچستان کی پسماندگی کو حل کرنے کے حوالے سے بات ہوئی ہے امید ہے جو وعدے کئے ہیں ان کو پورا کریں گے۔