مشن صدارت، یار محمد رند کی ایچ ڈی پی چئیرمین سے ملاقات،حمایت حاصل کرلی

 

پی ٹی آئی نے صدر پاکستان کے ووٹ کی حمایت حاصل کرنے کے لیے صوبائی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں سے رابطے تیز کر لیے۔

 

اس سلسلے میں ایک اہم ملاقات  پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند اور ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے چئیرمین عبدالخالق ہزارہ کے درمیان ان کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

 

ایچ ڈی پی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدورنے نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی صدارتی الیکشن میں عارف علوی کو ووٹ دے گی اس موقعہ پر عبد الخالق ہزارہ کا کہنا تھا کہ ہزارہ قبیلے کے افراد کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں اور ہم نے ہمیشہ خانہ جنگی کی مخالفت کی ہے۔

   

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی کے بعد ہزارہ برادری نے سکھ کا سانس لیا ہے، نئے پاکستان کے لئے اس کی اکائیوں کو بھی نیا کرنے کی ضرورت ہے، ہم نے نئے پاکستان کی داغ بیل ڈالنی ہے، بلوچستان سے فیصلہ کن ووٹ عارف علوی کو ملے گا، اور صدارتی الیکشن میں ایچ ڈی پی کا رویہ مثبت ہو گا۔

   

پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے حمایت پر  ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے چئیرمین عبدالخالق ہزارہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عارف علوی کو بطور صدر  بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے، یقین ہے کہ عارف علوی کو بلوچستان سے بھاری اکثریت سے  ووٹ ملیں گے، ایچ ڈی پی ہمارے اتحاد کا حصہ ہے جو صدارتی الیکشن میں عارف علوی کو ووٹ دے گی۔

 

واضع رہے کہ مشن صدارت کی تکمیل کے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل پہلے ہی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جب کہ جہانگیر ترین بھی کوئٹہ پہنچنے والے ہیں،جہاں وہ صوبائی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں سے ملاقات کر کے صدارت کے لیے ان کی حمایت حاصل کریں گے۔

 

PTI

ARIF ALVI

sardar yaar mohammad rind

Hazara democratic party

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div