نوازشریف سے معافی مانگنا نون لیگ کا جاگیردارانہ مطالبہ ہے،اعتزاز

صدارتی انتخاب کےلیے پیپلزپارٹی کے امیدوار اعتزازاحسن نے اڈیالہ جیل جاکرنوازشریف سے معافی مانگنےکون لیگ کاجاگیردارانہ مطالبہ قراردےدیا۔

الیکشن کمیشن کےباہرمیڈیاسے بات کرتےہوئےاعتزاز احسن نےبتایاکہ صدارتی انتخاب کےلیے کاغذات نامزدگی چیف الیکشن کمشنر نے بطور ریٹرننگ افسر منظور کر لیے۔ انھوں نے صدارتی امیدوار کےلیے پیپلزپارٹی کی جانب سے نامزدگی پرآصف زرداری اور بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا۔

اعتزازاحسن کاکہناتھاکہ پیپلز پارٹی کے تمام رہنما جو میرے ساتھ آئے ہیں ان کا شکر گزار ہوں۔ پیپلزپارٹی صدارتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔  انھوں نے دعویٰ کیاکہ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہمیں کافی ووٹ ملنے کے امکانات ہیں۔

پیپلزپارٹی کےامیدوار کامزید کہناتھاکہ تحریک انصاف کے بھائی، دوست ،بہن اور بیٹیاں مجھے ووٹ دیں گی۔تحریک انصاف کے بہت سارے اراکین اپنی پارٹی کے فیصلوں سے پریشان ہیں۔ مسلم لیگ ن سے متعلق انھوں نےبتایاکہ

مسلم لیگ ن کا مطالبہ ہے کہ میں اڈیالہ جیل جا کر نوازشریف سے معافی مانگوں۔اعتزاز احسن نےواضح کردیاکہ میری پارٹی کا فیصلہ ہے کہ ن لیگ کا مطالبہ قابل قبول نہیں۔ ن لیگ کا مطالبہ جاگیردارانہ مطالبہ ہے۔

AITEZAZ AHSAN

presidential election 2018

Tabool ads will show in this div