پیپلزپارٹی نے غور کے بعد فضل الرحمن کی درخواست رد کر دی

Aug 28, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/PPP-On-President-Issue-Isb-Pkg-28-08.mp4"][/video]

پیپلز پارٹی اپنا صدارتی امیدوار دستبردار نہیں کرائے گی،پیپلزپارٹی کی قیادت نے مولانا فضل الرحمن کو ہري جھنڈی دکھا دی، پی پی رہنماؤں نے مشاورت کے بعد اعتزازاحسن کو ہی حتمی امیدوار قرار دے دیا۔

آصف علی زرداری کی زیرصدارت پی پی قیادت کا مشاورتی اجلاس میں آصف زرداری بولے فضل الرحمان قابل احترام ضرور ہیں مگر ہمیں سیاسی فیصلہ کرنا ہے آصف زرداری نے معاملہ بلاول پر چھوڑ دیا ۔

رابطہ کر کے بلاول بھٹو سے صدارتی امیدوار کا نام پوچھا تو وہ بولے ، میرے تین نام ہیں پہلا اعتزاز، دوسرا اعتزاز اور تیسرا بھی اعتزاز جیالے رہنماؤں نے بھی پارٹی قائدین کی ہاں میں ہاں ملا دی۔

پیپلزپارٹی قائدین نے کہا کہ مولانا کا احترام اپنی جگہ پر ہم اپنے امیدوار کا نام واپس نہیں لیں گے، پیپلزپارٹی کے بڑوں نے غور کے بعد فضل الرحمن کی درخواست رد کر دی۔

پیپلز پارٹی کے فیصلے سے نہ صرف مولانا کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی بلکہ اپوزیشن کے مقابلے میں صدر مملکت کے الیکشن میں حکومتی امیدوار عارف علوی کی یقینی جیت کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔

ASIF ZARDARI

FAZAL UR REHMAN

Presidential Election

Tabool ads will show in this div