عمران خان نے مجھ سے کہا تھا کراچی ہمارے لئے اہم نہیں، عامرلیاقت حسین

پی ٹی آئی ایم این اے ڈاکڑ عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ پي ٹي آئي ميں طوفان اٹھ رہا ہے،کسي کو اندازہ نہيں،عمران خان کو کہا فیصلے مشاورت سے کریں، عمران خان آج کل کسی کی نہیں سن رہے۔

سماء کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ کراچی کو نظر انداز کیا جارہاہے، عمران خان کو بار ہا کراچی آنے کا کہا ہے، عمران خان نے مجھ سے کہا تھا کراچی ہمارے لئے اہم نہیں،عمران خان کے کہنے پر اسمبلي ميں زرداري کے پاس گيا،قدموں ميں بيٹھ کرزرداري سے کہا کہ احتجاج نہ کريں،آصف زرداری سےملاقات کی خواہش کااظہارکیا، عارف علوي نے کہا سياسي جماعتوں سے انکے ليے ووٹ مانگوں۔

عامرلیاقت نے کہا کہ عمران خان آج کل کسی کی نہیں سن رہے، عمران خان کو کہا فیصلے مشاورت سے کریں،گورنرسندھ نے آج اجلاس کی صدارت کی،مجھےنہیں بلایا، ایم کیوایم پی ٹی آئی مذاکرات کاحصہ بننا چاہتا تھا،مجھے کسی مذاکرات کاحصہ نہیں بنایا گیا،مجھےمسلسل نظر انداز کيا جارہاہے جس سے دکھي ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت کی کبھی خواہش تھی اورنہ ہی ہے، میں نے یہ نہیں کہا این اے245کی نشست اپنے بل بوتے پر جیتی، مجھے وزارت دی بھی گئی تونہیں لوں گا،پی ٹی آئی کی کراچی میں کوئی تنظیم سازی نہیں، بلدیاتی الیکشن جیتنے کے لئے یوسی سطح پرکام کرناہوگا، کراچی، فیصل آباد پی ٹی آئی کے لئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئے۔

عامر لیاقت نے کہا کہ پي ٹي آئي ميں طوفان اٹھ رہا ہے،کسي کو اندازہ نہيں، پي ٹي آئي کے14ايم اين ايزحکومتي بينچوں پرنہيں بيٹھيں گے،کراچي ہي نہيں،خيبرپختونخواکےايم اين ايزبھي شامل ہيں، کراچي کے بہت سارے ايم اين ايزکو پوچھا ہي نہيں جارہا۔

انہوں نے کہا کہ ہيلي کاپٹرپروازکي حقيقت کوگوگل پرپڑھاجاسکتاہے،ممکن ہےيہ ہيلي کاپٹرسي اين جي سےچلتا ہو، پروٹوکول نہ لينے کي ساري بات جھوٹ ثابت ہورہي ہے، 18 گاڑیاں،چائے کی پیالیاں بچانے سے سادگی نہیں لاسکتے،کہاگياتھاکہ گورنرہاؤس ميں اجلاس نہيں ہونگے، گورنرہاؤس اب بھي فعال ہیں،وہاں اجلاس ہورہے ہيں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصل واوڈااپنی عقل وہوش ٹھکانےمیں رکھیں،فیصل واوڈاجلدمیری باتوں کوسنجیدہ لیں گے، مجھےابھی تک پارٹی میں تسلیم نہیں کیاجارہا، ميں نےکراچي کےمہاجروں سےپي ٹي آئي کوووٹ دلوائے، 4 ستمبر سے پہلے اپنے فیصلے سے آگاہ کردوں گا، طاقت، دولت، اقتدار انسان کو بدلتا نہیں، بے نقاب کردیتا ہے۔

 

PTI

IMRAN KHAN

Dr Aamir Liaquat Hussain

Tabool ads will show in this div