اسٹیٹ بینک کی نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں سے متعلق وضاحت

Aug 28, 2018

بینک دولت پاکستان نے سوشل میڈیا میں نئے ڈیزائن والے مختلف مالیتوں کے  کرنسی نوٹ جاری کرنے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کردی۔

مرکزی بینک سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک پاکستان کا مستقبل قریب میں نئے ڈیزائن کے حامل کرنسی نوٹ جاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

وضاحت بیان کے مطابق ایس بی پی ایکٹ 1956ء میں کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے انتخاب اور شکل کے معاملے میں مختلف اتھارٹیز کے فرائض کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے، اس ایکٹ کی دفعہ 27 کے تحت کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن، شکل اور میٹریل کے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل وفاقی حکومت کو اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارش درکار ہوتی ہے۔

اسٹیٹ بینک بورڈ نے اس ضمن میں وفاقی حکومت یا کابینہ کو کوئی بھی سفارش نہیں دی، عوام سے درخواست ہے کہ وہ  اس قسم کی افواہوں پر توجہ نہ دیں، جس کا مقصد عوام میں غیر ضروری طور پر سنسنی اور بے چینی پھیلانا ہے۔

currency note

New Design

Tabool ads will show in this div