انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست ہوگئی

source: Reuters
source: Reuters
source: Reuters انگلش پریمیئر لیگ میں ٹوٹنہم ہوٹسپر نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو تین صفر سے شکست دے دی۔ لوکاس مورا نے دو گولز اسکورکئے۔ اولڈ ٹریفورڈ میں ٹوٹنہم ہوٹسپر اور مانچسٹر یونائیٹڈ میں سخت مقابلہ ہوا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر کئی حملے کئے۔ لیکن کامیابی نہ مل سکی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے لوکاکو نے گول کرنے کا قیمتی موقع بھی گنوا دیا۔ دوسرے ہاف میں ٹوٹنہم ہوٹسپر نے جارحانہ کھیل کا آغاز کیا۔ ہیری کین نے پچاسویں منٹ میں ہیڈر پر شاندار گول داغا۔ دو منٹ بعد ہی لوکاس مورا نے گیند کو جال میں پہنچا کر برتری کو دو صفر کردیا۔ چوراسی ویں منٹ میں لوکاس مورا نے مزید ایک گول داغ کر مانچسٹر یونائیٹڈ کو تین صفر سے شکست دی۔

Manchester United

English Premier League

Tottenham Hotspur

Tabool ads will show in this div