Technology

جاپان، خودکار ٹیکسی کے آزمائشی سفر کا آغاز

جاپان کے شہر ٹوکیو میں خودکار ٹیکسی کے آزمائشی سفر کا آغاز کر دیا گیا۔

جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق وسطی ٹوکیو میں خودکار طریقے سے چلنے والی ٹیکسی سروس کا دو ہفتوں کے لیے آزمائشی بنیادوں پر آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ گاڑی جاپان کی وینچر فرم زیڈ ایم پی نے تیار کی ہے۔ کمپنی نے ٹیکسی چلانے والی مقامی کمپنی ہینومارْو کوتسْو کے ساتھ مل کر یہ سروس شروع کی ہے۔

آزمائشی سفر کے لئے چلائی جانے والی مزکورہ ٹیکسی کو سب سے پہلے تین افراد پر مشتمل ایک فیملی نے استعمال کیا، جنہوں نے اسمارٹ فون کی ایپلی کیشن کے ذریعے ٹیکسی کے دروازے کھولے۔ یہ ٹیکسی ٹوکیو اسٹیشن کے نزدیک ایک دفتری عمارت سے پانچ کلومیٹر دور روپنگی کے ایک بڑے کمرشل ٹاور کے درمیان چلائی گی۔

واضح رہے کہ ٹیکسی میں ہنگامی ضرورت کے لیے ایک ڈرائیور بھی موجود ہے۔ لیکن چوراہوں پر مڑنے اور لین تبدیل کرنے سمیت گاڑی کا سفر خودکار طریقے سے طے ہوگا۔

car

self driving taxi

Tabool ads will show in this div