ڈرامہ سیریل ’دل موم کا دیا ‘ ایک مغرور لڑکی کی کہانی

حسن پر غرور کرنے والی لڑکی کی زندگی پر منبی ہفتہ وار ڈرامہ سیریل’دل موم کا دیا ‘آج سے نشر کیا جائے گا ۔

ڈرامے میں اداکارہ نیلم منیر ایک مغرور لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں ، ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈارمہ دل موم کا دیا کی کہانی ایک گھرانے کی ہے جس میں سنجیدہ مزاج ادھیڑ عمر کے بھائی (افضال ) کی شادی کیلئے بہنیں رشتہ تلاش کرتی ہیں لیکن اُس کی شادی ایک کم عمر مغرور لڑکی (الفت) سے ہوجاتی ہے ۔

الفت کو کسی خوبرو شہزادے کی تلاش ہوتی ہے تاہم وہ اپنے والدین کی پسند سے ایک ادھیڑ عمر شخص (افضال ) سے شادی کرلیتی ہے ، کردار کے حوالے سے اداکارہ نیلم منیر کا کہنا تھا کہ بلکل مختلف کردار ہے ایسا کردار کبھی نہیں کیا اور یہ ایک حقیقت پر مبنی کہانی ہے جس کو نبھانے میں بہت مزہ آیا۔

ڈرامہ کے مرکزی کردار ادکارہ نیلم منیر اور یاسر نواز ہیں ، جبکہ دیگر کاسٹ میں حرا سلمان ، قوی خان ، عمران اشرف ، ندا ممتاز ، ارم اختر ، حسام خان ، زلیخاں مجید ، علیزے شاہ ، سہیل مسعود اور دیگر شامل ہیں ۔

شاہد شفعت کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامہ کی تحریر سائرہ رضا نے کی ہے یہ ڈرامہ آج رات 8 بجے سے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا ۔

Pakistani drama

Drama Serial

DIl mom ka diya

Nelum munir

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div