یوایس اوپن کےمقابلوں کاآغاز،خواتین کی عالمی نمبر1کھلاڑی کوشکست

Aug 28, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/US-OPEN-DAY-1-PKG-28-08-Mukkaram.mp4"][/video]  

سال کے چوتھے گرينڈ سلم يو ايس اوپن ٹينس ٹورنامنٹ کے پہلے ہي روز دلچسپ مقابلے ہوئے۔سيمونا ہالپ اور گريگور ديميترو کواپ سيٹ شکست کاسامنا کرنا پڑا تو انھوں نے غصہ ريکٹ پر نکالا۔ سرينا وليمز، اينڈي مرے، واورینکا اور سلون اسٹيفنز نے اپنے ميچز جيت لئے۔

يو ايس اوپن ٹينس ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سيٹ پہلے ہی روز ہوگیا۔ورلڈ نمبرون سيموناہالپ کي پہلے ہي راؤنڈ ميں ایونٹ سے چھٹي ہوگئی ۔ ايسٹونيا کي پليئرنے چھ دو اور چھ چار سے فتح حاصل کي۔سيمونا نےشکست کاغصہ ريکٹ پرغصہ نکالا۔

دفاعي چيمپيئن سلون اسٹيفنز پہلے امتحان ميں کامياب رہیں۔روس کي روڈینا کوچھ ايک اور سات پانچ سےشکست دی۔ امريکا کي سرينا وليمز نے پولش  کھلاڑي کوشکست دي۔

مينزسنگلز ميں سوئٹزرلينڈ کے اسٹين واورنکا نے بلغاريہ کےگریگوردیمتریف کو اپ سيٹ شکست دي۔ دیمتریف نے بھي شکست کا غصہ ريکٹ توڑکرنکالا۔ برطانيہ کے اينڈي مرے آسٹريليا کے جيمز ڈک ورتھ کوہراکردوسرے راؤنڈ ميں پہنچ گئے۔

US OPEN

Tabool ads will show in this div