احسان مانی بطور چیئرمین پی سی بی بہتر ثابت ہوں گے، وسیم اکرم

Aug 28, 2018
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے عمران خان کا دوست ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی عہدہ لے لوں۔ احسان مانی تجربہ کار ہیں، بطور چیئرمین پی سی بی بہتر ثابت ہوں گے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ اگر میں نے عہدہ لے لیا تو نیا پاکستان کس طرح بنے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے ان کی خواہش کے مطابق استعفی دیا۔ عمران خان نے احسان مانی کا نام بورڈ کے چیئرمین کے لیے پیش کیا۔ قائم مقام چیئرمین اور چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ افضل حیدر نے بورڈ کے  نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ کا اجلاس چار ستمبر کو طلب کرلیا ہے ۔

IMRAN KHAN

Ehsan Mani

Tabool ads will show in this div