بلوچستان کے حصے کا پانی،اختلافات سامنے آگئے،دو ارب روپے جاری

بلوچستان عوامی پارٹی اور تحریک انصاف میں حکومت سازی کے بارے اختلافات کھل کر سامنے آگئے

روزنامہ انتخاب

وزراء کے تقریب حلف برداری میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے شرکت نہیں کی۔اور آخری لمحات میں دعوت نامہ دیا گیا ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت سازی کے حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی اور تحریک انصاف بلوچستان کی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے پہلے وزارتوں پر اختلافات آتے رہے اور وزراء کی تقریب حلف برادری میں تحریک انصاف کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر سرداریار محمد رند نے شرکت نہیں کی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کو وزراء کی تقریب حلف برادری کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔تھا تقریب حلف برادری سے ایک گھنٹہ قبل وزراء کے تقریب حلف برادری میں شرکت کی دعوت دی جس کی بناء تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے تقریب حلف برادری میں شرکت نہیں کی۔

سندھ بلوچستان کے حصے کا پانی نہ روکے،جام کمال

روزنامہ باخبر

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سندھ کے ساتھ بلوچستان کے پانی کے حل طلب امور کو فوری طور پر نمٹانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صوبائی سیکریٹری محکمہ آبپاشی کو سندھ کے محکمہ آبپاشی کے حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ پٹ فیڈر کینال اور کیر تھر کینال سے بلوچستان کو اپنے حصے سے کم پانی ملنے کی وجہ سے نصیر آباد ڈویژن کے زمینداروں کسانوں اور عوام کو درپیش پانی کی قلت کو فوری طور پر دور کیا جانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ آبپاشی کے حکام کی جانب سے نصیرآباد ڈویژن کو درپیش پانی کی کمی اورپٹ فیڈر کینال کی توسیع کے منصوبے کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا،اس موقع پر وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ ارسا کی جانب سے بلوچستان کو اس کے حصے کا پورا پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم سندھ میں پانی کو روک کر پٹ فیڈر اور کیرتھر کینال میں کم پانی چھوڑا جاتا ہے جس کی وجہ سے خریف اور ربیع کے سیزن کی فصلوں کو ضرورت کے مطابق پانی نہیں ملتا۔ سیکریٹری آبپاشی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں صوبہ سندھ کے محکمہ آبپاشی کے حکام سے اجلاس منعقد کرکے مسئلے کے فوری حل کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو پٹ فیڈرکینال کی صفائی، لائننگ اور توسیع کے منصوبے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جبکہ انہوں نے حب کینال کی ری ڈیزائننگ کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے بتایا کہ اڑھائی ارب روپے کی لاگت کے اس منصوبے کا پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے جسے منظور ی کے لئے وفاقی حکومت کو بجھوایا جائے گا تاکہ اسے وفاقی پی ایس ڈی پی کاحصہ بنایا جاسکے وزیراعلیٰ نے اس موقع پر پٹ فیڈر کینال کیرتھر کینال اور حب کینال سے پانی کے ضیاع اور چوری کی روک تھام کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مکران کو نیشنل گرڈ اسٹیشن سے منسلک کرنے کے لیے دو ارب روپے جاری

روزنامہ آزادی

وفاقی وزیر پیداوار زبیدہ جلال کی مکران کو نیشنل گرڈ اسٹیشن سے منسلک کرنے کے لیے فوری کام کے آغازکے لیے چیف سیکرٹری بلوچستان سے رابطہ کیا گیا جس کے دو ارب روپے جاری کرائے گئے جس پر کام کا آغاز جلد کی جائے گا جب کہ منصوبے پر کُل 8 ارب روپے لاگت آئے گی،اس وقت مکران کو ایران سے ایک ماہ کے معاہدے پر بجلی فراہم کی جارہی ہے جب کہ نیشنل گرڈ اسٹیشن سے منسلک ہونے کے بعد مکران میں مہینوں سے جاری بجلی بحران پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔

بلوچستان کی کابینہ میں مزید 4 وزیر لیے جائیں گے

روزنامہ بولان

بلوچستان کی کابینہ میں 10 وزرا کو شامل کیے جانے کے بعد مزید 4 وزرا کو شامل کیا جاسکتا ہے،اٹھارویں ترمیم کے بعد اب صوبے میں 14 وزارتیں دی جاسکتی ہیں،اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ آئندہ چند روز میں باقی 4 وزرا اور5 مشیر حلف اٹھائیں گے،جب کہ حلف اٹھانے والے دس وزرا کے محکموں کا اعلان بھی اگلے 24 گھنٹے میں متوقعہ ہے۔

 

water shortage

Makran

BAP

sardar yaar mohammad rind

CM Jam kamal

balochistan cabinet

Zubaida jalal

Tabool ads will show in this div