شہریوں کودرپیش مسائل کےحل کےلیے نظام مربوط کررہےہیں،وزیربلدیات سندھ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/Saeed-Ghani-Talk-Khi-28-08.mp4"][/video]

وزیربلدیات سعید غنی نے کہا ہےکہ موجودہ نظام میں بہتری کےلیے متعلقہ حکام سے تجاویز مانگی ہیں۔ شہریوں کو درپیش مسائل کےحل کے نظام پر بھی کام جاری ہے۔

وزیربلدیات سعید غنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ نظام کي خرابي بہترکرنے کي کوشش کي جاسکتي ہے۔آج بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی بریفنگ لی ہے۔ انھوں نے تسلیم کیاکہ غیرقانونی تعمیرات سےشہریوں کوپریشانی ہے۔عوام کےمسائل حل کرنےکی کوشش کروں گا۔

سعید غنی نے تسلیم کیا کہ بلڈنگ کنٹرول کا جوموجودہ طریقہ کار ہے وہ بظاہر ٹھیک لگتاہے مگر اس میں بھی مسائل ہیں۔ موجودہ نظام اورمجوزہ نظام میں تبدیلی اور بہتری  کی تجاویز مانگی ہیں۔

وزیربلدیات نے واضح کردیاکہ غیرقانونی تعمیرات پرذمہ دارکےخلاف کارروائی ہوگی۔ کام چورملازمین کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انھوں نے بتایاکہ چھوٹےپلاٹوں پرتعمیرات کی آسانی کیلئےاقدام کیاجائےگااورعوام کی شکایات پرکارروائی کیلئےنظام کومؤثربنایاجائےگا۔یہ نظام ہر ادارے میں قائم ہونا چاہئے۔

Tabool ads will show in this div