وزیربلدیات سعید غنی کے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کےدورہ پربجلی بند

وزیر بلدیات سعيد غني کي ايس بي سي اے آمد کےموقع پر بجلی چلی گئی اورانھیں اندھیرے میں کام کرناپڑا۔

وزیربلدیات سعید غنی کا منگل کی صبح نو بجےایس بی سی اے کا دورہ پہلے سے طےشدہ تھا۔ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ایک روز قبل سرکلر جاری کیاتھاکہ وزیربلدیات کے دورے کےموقع پر تمام افسران کو وقت پرآنا ہوگا۔ تاہم وزیر بلدیات کے آتے ہی بجلی چلی گئی۔

اس دوران سعيد غني نے اندھیرے میں میٹنگ شروع کردی۔ ایس بی سی اے کےحکام نے موبائل ٹارچ جلا کر سعید غنی کیلئے روشنی کی۔ ایس بی سی اے کا جنریٹر اسٹارٹ نہ ہونے پر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام پریشان نظر آئے۔

Tabool ads will show in this div