سبکدوش پی سی بی چیئرمین اعجاز بٹ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چيئرمين ذکاء اشرف نے سابق سربراہ اعجاز بٹ کے اعزاز ميں الوداعی تقريب کا اہتمام کیا۔

پی سی بی کے سابق چيرمين اعجاز بٹ کے عہدے کی تين سالہ معياد پوری ہونے کے بعد یہ ذمہ داری  ذکاء اشرف کوسونپی گئی ہے۔  نئے چيرمين نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد سابق چيرمين کے اعزاز ميں نيشنل کرکٹ اکيڈمی ميں الوادعی تقریب منعقد کی۔

پی سی بی کے چيرمين ذکاء اشرف جہاں قومی کرکٹ میں بہتری لانے کیلئے  پر عزم ہیں وہیں اسپاٹ فکسنگ جيسا اسکينڈل ان کیلئے تشویش کا بھی باعث ہے۔

کرکٹ کے ناقدين کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے ساتھ تعلقات بہتر بنا کر بين الاقوامی کرکٹ کی پاکستان ميں واپسی نئے چیئرمین کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ سماء

میں

کے

سی

پی

چیئرمین

بی

humanitarian

Tabool ads will show in this div