حاجیوں کی واپسی کاسلسلہ جاری،لاہور کی پہلی حج پرواز220 حاجی لےآئی

لاہور ميں حاجیوں کولےکرپہلی پروازعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ پہنچی۔نجي ايئرلائن پی اے 471 دو سو بيس حاجیوں کووطن واپس لائی ہے۔

ملک بھرمیں حجاج کی واپسی کاسلسلہ شروع ہوچکاہے۔ لاہور ميں حاجیوں کو لےکرپہلی پروازعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ پہنچی۔ نجی ائیرلائن پی اے 471 حاجیوں کو لے کر وطن واپس پہنچی۔اس موقع پراہل خانہ نے اپنے پیاروں کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا۔

حج آپريشن 27 اگست سے25 ستمبر تک جاري رہے گا۔رواں حج آپریشن میں پی آئی اے 68 ہزار سے زائد حجاج پاکستان پہنچائے گا۔

اس سے قبل پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پرسعودی ائیرلائن کی  حج پرواز گذشتہ روز پہنچی تھی۔ خیبر پختونخوا میں  مجموعی طورپر 26ہزار سے زائد حجاج واپس آئیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے منیٰ میں حجاج کرام کو پیش آنے والے مسائل کا اعتراف کرلیا، سما سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔حجاج کرام کی خدمت باعث شرف ہے۔

 

HAJJ OPERATION

Tabool ads will show in this div