حکومت بلوچستان کا 100 روزہ پلان دینے کی تیاری

 

وزیر اعلیٰ بلوچستان پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ صوبے میں گورننس اور امن و امان کے نظام کو بہتر بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہیں جن کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔

   

ملک میں تبدیلی کی لہر کے ساتھ ہی بلوچستان میں بھی تبدیلی کی نئی لہر سامنے آ گئی،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مرکز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صوبے میں بی اے پی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے 100 روزہ پلان دینے کی تیاری کر لی ہے،جس کے لیے تمام محکموں سے محکمانہ تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔

 

توقع کی جارہی ہے کہ کابینہ کی مکمل تشکیل کے بعد تمام محکموں کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد اس حوالے سے پلان ترتیب دیا جائے گا جس کا با قاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

law and order

Quality of Governance

100 Days plan

CM Jam kamal

Tabool ads will show in this div