سندھ کاسب سے بڑامسئلہ پانی کاہے،اسےحل کریں گے،گورنرسندھ

Aug 28, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/Governer-Imran-Ismail-Ptv-28-08.mp4"][/video]

گورنرسندھ عمران اسماعیل نےکہاہےکہ سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کاہے۔اس کوحل کریں گے اور صوبے کی ترقی کےلیے ہرممکن کوشش کریں گے۔

کراچی میں منگل کی صبح گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مزارقائدپرحاضری دی، پھول چڑھائےاور فاتحہ خوانی کی۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے میڈیاسےگفتگو میں کہاکہ صوبےکی ترقی کیلئےہرممکن کوشش کروں گا۔ صوبےکےمفادکیلئےسب کوساتھ لےکرچلوں گا۔

گورنرسندھ کامزید کہناتھاکہ سندھ کا سب سےبڑامسئلہ پانی کاہے،اسےحل کریں گے۔ انھوں نے واضح کیاکہ کراچی میں جاری گرین لائن سمیت دیگرمنصوبوں پربریفنگ لوں گا۔گورنر سندھ عمران اسماعيل نے کہا پاکستان کي تجديدِ نو کرنے جارہے ہيں۔

governor sindh

Tabool ads will show in this div