قومی کرکٹ ومن ٹیم بہترکارکردگی دکھانی کی صلاحیت رکھتی ہے،میانداد
اسٹاف رپورٹ
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائريکٹر جنرل جاويد مياں داد کا کہنا ہے کہ ويمن کرکٹ ٹيم ورلڈ کپ کواليفائنگ راؤنڈ ميں عمدہ کارکردگی دکھانے کی صلاحيت رکھتی ہے۔
لاہور ميں جاری قومی ومن کرکٹ ٹيم کے تربيتی کيمپ کے دورے کے بعد ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے جاويد مياں داد کا کہنا تھا کہ آسٹريليا ، نيوزی لينڈ اور انگلينڈ کی ٹيموں کی کارکردگی مسلسل کرکٹ کھيلنے کے مواقع ملنے کی وجہ سے بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ومن ٹيم کی کاکردگی ميں بہتری آئی ہے۔ سماء