دبئی ایئرپورٹ پر کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا، امارتی حکام

متحدہ عرب امارات کے حکام نے یمن کے حوثی باغیوں کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کردیا، دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔

یو اے ای کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق سول ایوی ایشن حکام نے حوثیوں کے دعوے کی تردید کردی، کہا کہ دبئی ایئرپورٹ پر تمام امور ہمیشہ کی طرح چلائے جارہے ہیں اور ڈرون حملے سے متعلق کسی بھی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

واضح رہے اس سے قبل یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک صمد3 نامی ڈرون نے دبئی ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا ہے تاہم ان کی جانب سے دعوے کو ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت نہیں پیش کیا گیا تھا اور نہ ہی دبئی سے کسی قسم کے کوئی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئیں۔​

Drone Attack

dubai airport

houthis

Tabool ads will show in this div