ايشين گيمز: پاکستان کے ارشد نديم نے جيولين تھرو ميں کانسی کا تمغہ جيت ليا
ايشين گيمز ميں پاکستان کے ارشد نديم نے جيولين تھرو ميں کانسي کا تمغہ جيت ليا، باکسر نقيب اللہ بھي کوارٹرفائنل ميں پہنچ گئے۔
جکارتہ ميں ايشين گيمزکا ميلہ جاري ہے ايتھليٹس ميڈلز جيتنے کيلئے ايڑي چوٹي کا زورلگارہے ہيں، جيولين تھرو ميں پاکستان کے ارشد نديم نے کانسي کا تمغہ جيت ليا، پاکستان کے نقيب اللہ نے چھپن کلوگرام باکسنگ ايونٹ کے کوارٹرفائنل ميں جگہ بنالي۔
نقيب نے بھوٹان کے باکسردورجي نيما کو تين دو سے ہرايا، پہچترکلوگرام کيٹگري ميں تنويراحمد کو بھارتي باکسر کرشن وکاس نے ہراديا، کرشن وکاس نے پانچ صفرسے کاميابي حاصل کي۔
بيس بال ايونٹ کے گروپ ميچ ميں پاکستان نے تھائي لينڈ کوآٹھ ايک سے شکست دي، ميچ نو اننگزپرمشتمل تھا۔ پاکستان ايونٹ ميں کانسي کے تين تمغے جيت چکا ہے ، ميڈل ٹيبل پر چين سونے کے چھياسي تمغوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔