مولانا فضل الرحمان کا آصف زرداری سے اعتزاز کو دستبردار کرانیکا مطالبہ

صدارتی انتخاب میں حمایت کیلئے مولانا فضل الرحمان سابق صدر آصف زرداری کے پاس پہنچ گئے، اعتزاز احسن کو دستبردار کرانے کا مطالبہ بھی کردیا۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ اور اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمن نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرادری سے ملاقات کرکے بتایا کہ اعتزاز احسن پر اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق رائے نہیں ہوسکا، پیپلزپارٹی کے سوا تمام اپوزیشن جماعتوں نے میری حمایت کی ہے۔

مولانا نے مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کو صدارتی انتخاب سے دستبردار کرائے اور میری حمایت کرے، کہتے ہیں اپوزیشن کے 2 امیدواروں کی وجہ سے فائدہ پی ٹی آئی کو ہوگا۔

سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان میڈیا کو دیکھ کر دوسرے راستے سے روانہ  ہوگئے۔

PTI

JUIF

ASIF ZARDARI

Maulana Fazal ur Rehman

Presidential Election

Tabool ads will show in this div