ملکی دفاع پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، دفاعی نظام مزيد مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کردیا، کہتے ہيں ملکی دفاع پر سمجھوتہ نہيں کيا جائے گا۔

وزیر دفاع پرویز خٹک کو وزارت دفاع آمد پر سيکریٹری دفاع اکرام الحق نے استقبال کيا، نومنتخب وزير دفاع کو حکام کی جانب سے معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر پرويز خٹک کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع کو مزيد مضبوط کرنے کیلئے پاکستان آرمڈ فورسز کو تمام تر وسائل فراہم کئے جائيں گے، وطن عزيز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہيں کيا جائے گا۔

PTI

PERVEZ KHATTAK

DEFENSE MINISTER

Tabool ads will show in this div