خیبرپختونخوا کی طرز پر پنجاب کا بلدیاتی نظام بنائیں گے، علیم خان

پنجاب کے وزیر بلدیات علیم خان کہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا کی طرز پر پنجاب کا بلدیاتی نظام بنائیں گے۔ مشرف دور کے بلدیاتی نظام کا بھی جائزہ لیں گے۔ سماء کے نمائندے ضیاء الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بلدیاتی نظام پر ماہانہ میٹنگ کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں علیم خان نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ  پنجاب کے امیدوار تھے۔ لیکن عمران خان نے فیصلہ کیا جو کہ انہیں منظور ہے۔ اپنے قلمدان کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا طرز پر پنجاب کا بلدیاتی نظام بنائیں گے۔ مشرف دور کے بلدیاتی نظام کا بھی جائزہ لیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کاروبار سے الگ ہوگئے ہیں۔

IMRAN KHAN

Local governments

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div