آئی ایم ایف کے پاس جانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اسد عمر

Aug 27, 2018

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کہتے ہیں کہ اپوزیشن سے ہمارا مقابلہ نہیں، ہمارا چیلنج کام کرنا اور غربت کا خاتم ہے، عمران خان نے کفایت شعاری مہم کا خود سے آغاز کیا، آئی ایم ایف کے پاس جانے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی سے متعلق میرے پاس کوئی خبر نہیں، ایف بی آر کی اصلاحات کے حوالے سے سمری کابینہ کو بھیج دی، ہمارا مقابلہ اپوزیشن سے نہیں، ہمارا چیلنج کام کرنا اور غربت کا خاتمہ ہے۔

صدارتی انتخاب پر ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن متحد ہو یا نا ہو اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، ایران ہمارا ہمسایہ ہے اس پر امریکی پابندیوں سے اثر ضرور پڑے گا۔

وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ کفایت شعاری مہم سے بچت کے اعداد شمار فی الحال میرے پاس نہیں، وزیراعظم نے اس مہم کا آغاز خود سے کیا، پیسہ قوم کی امانت ہے اور انہی پر خرچ ہونا چاہئے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، پاکستان کیلئے بڑا اور فوری چیلنج زر مبادلہ ذخائر میں خطرناک حد تک کمی ہے۔

IMRAN KHAN

ASAD UMAR

finance minister

FOREIGN RESERVES