حجاج کرام کی واپسی کا آغاز ہوگیا

حجاج کرام کي واپسي کا سفر شروع ہوگيا، عازمين حج کو واپس لے کر پہلي پرواز باچا خان ائرپورٹ پہنچ گئي جہاں سيکورٹي کے سخت انتظامات ہيں ۔

حج آپریشن کا آغاز ہوگیا پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر پہلی حج پرواز پہنچ گئی، سعودی ائیر لائن کی پروازعازمین حج کو واپس لیکر پہنچ گئی، خیبر پختونخوا سے مجموعی طورپر 26ہزار سے زائد عازمین واپس آئیں گے۔

آج سے شروع ہونے والا حج آپریشن 25 ستمبر تک جاری رہے گا، باچا خان ائر پورٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، ائیر پورٹ کے اطراف میں پولیس، اے ایس ایف اور دیگر اداروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔

دوسری جانب وفاقي وزير مذہبي امور نورالحق قادري نے منيٰ ميں حجاج کرام کي پيش آنے والے مسائل کا اعتراف کرليا، سما سے خصوصي بات کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کي تحقيقات کررہے ہيں۔

وفاقي وزيرمذہبي امور نورالحق قادري نے کہا کہ منيٰ ميں حجاج کومسائل کا سامنا کرنا پڑا، معاملےکي تحقيقات کررہےہيں، حجاج کرام کي خدمت باعث شرف ہے، حجاج کرام نے سہوليات پراطمينان کا اظہارکيا۔

 

haji

HAJJ OPERATION

pilgrims Return

Tabool ads will show in this div