ترک لیرا کی قدر میں مزید 3 فیصد کمی

ترکی کی مارکیٹ میں پیر کو لیرا کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابل مزید 3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔


العربیہ ٹی وی کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر ایک ہفتے کی تعطیلات کے بعد سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر ترکی اور امریکا کے درمیان جاری اختلاف پر مرکوز ہے۔

عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں اضافے کے ساتھ ہی لیرا کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت 6.19 لیرا کے مساوی ہو گئی ہے۔ جمعے کے روز مارکیٹ بند ہونے پر لیرا کی ڈالر کے مقابلے میں قیمت 6 لیرا فی ڈالر تھی۔

رواں برس کے آغاز سے اب تک امریکی ڈالر کے مقابلے میں ترک لیرا کی قدر 39 فیصد کے قریب کم ہوچکی ہے۔ امریکا اور ترکی کے درمیان تعلقات میں کشیدگی ترک کرنسی کی گراوٹ کا باعث بنی۔

Tabool ads will show in this div