ایشیئن گیمز اسکواش ایونٹ، پاکستان نے جاپان اور نیپال کو شکست دیدی

اٹھارہویں ایشیئن گیمز اسکواش ایونٹ کے ٹیم مقابلوں میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد جاپان اور نیپال کو ہرا دیا۔


پیر کو انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں کھیلے گئے ٹیم ایونٹ کے پہلے پول میچ میں پاکستان نے جاپان کو 2-1 سے شکست دی۔ دوسرے پول میچ میں پاکستان نے نیپال کو یکطرفہ مقابلہ کے بعد 3-0 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔

ایشیئن گیمز کے مقابلے 18 اگست سے انڈونیشیا میں جاری ہیں جو 2 ستمبر کو اختتام پذیر ہوں گے۔ واضح رہے کہ ایونٹ کیلئے 4 مرد اور 4 خواتین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

Asian Games

squash event

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div