بلوچستان کابینہ کے نو منتخب وزراء نے حلف اٹھالیا

 

گورنر محمد خان اچکزئی نے وزرا سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

 

 بلوچستان حکومت کے نو منتخب وزراء نے حلف اٹھالیا۔ پہلے مرحلےمیں بلوچستان حکومت میں دس وزراء شامل کیے گئے ہیں۔

 

وزیر اعلیٰ جام کمال کی کابینہ میں سردار صالح بھوتانی، نور محمد دمڑ،سردار سرفراز ڈومکی،سلیم کھوسہ وزرا میں شامل ہیں۔

 

نوابزادہ طارق مگسی،عارف جان محمد حسنی،میر ضیاء لانگو،ظہور احمد بلیدی،نصیب اللہ مری،زمرک خان اچکزئی بھی کابینہ کاحصہ ہوں گے۔

 

.چھ جماعتی اتحاد سے قائم حکومت کے وزرا میں زمرک خان اچکزئی کا تعلق اے این پی، نصیب اللہ مری کا تعلق  پی ٹی آئی سے ہے،جب کہ عارف جان محمد حسنی آزاد حیثیت سے منتخب ہو کر آئے تھے جو بعد ازاں بی اے پی میں شامل ہو گئے تھے

OATH TAKING CEREMONY

governor house

CM Jam kamal

balochistan cabinet

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div