مشتاق احمد نے بنگلہ دیشی بورڈ کی بڑی آفر مسترد کردی

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد سے رابطہ کیا اور بولنگ کوچ بننے کی پیشکش کردی۔ مشتاق احمد نے آفر قبول کرنے سے معذرت کرلی۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے کنسلٹنٹ گیری کرسٹن کی سفارش پرمشتاق احمد کوپیشکش کی تھی۔ سابق لیگ اسپنرنے قومی ٹیم میں ذمہ داری ملنے کی امید پربنگلہ دیشی بورڈ سے معذرت کرلی۔ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلی ترجیح ہے۔ مشتاق اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ ہیں۔ وہ چھ سال انگلینڈ کے کوچ جبکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے بولنگ کنسلٹنٹ بھی رہ چکے ہیں۔

mushtaq ahmed

national cricket academy

bowling coach

Bangladesh Cricket Board

Tabool ads will show in this div