اسپینش فٹبال لیگ: ریال میڈرڈ نے جیرونا کو چار گولز سے ہرا دیا

Aug 27, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/REAL-BEAT-GIRONA-PKG-27-08-Mukkaram.mp4"][/video] [caption id="attachment_1252462" align="alignnone" width="561"] photo source: Reuters[/caption] اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں ریال میڈرڈ نے جیرونا کو ایک کے مقابلے میں چار گولز سے شکست دیکر دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ کریم بنزیما نے دو گولز اسکور کئے۔ اسپینش فٹبال لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ ریال میڈرڈ کیخلاف جیرونا نے جارحانہ آغاز کیا اور سولہویں منٹ میں ہی گارسیا نے گول داغ کرجیرونا کو برتری دلائی۔ سرگیو راموس نے پنالٹی پر گول کرکے میچ برابرکردیا۔ پہلا ہاف برابری پرختم ہوا۔ دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ بھرپور فارم میں آئی اور باون ویں منٹ میں کریم بنزیما نے پنالٹی پر گول اسکور کردیا۔ کچھ دیر بعد ہی گیرتھ بیل نے گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کو تین ایک کی برتری دلادی۔ کھیل کے اسی ویں منٹ میں کریم بنزیما نے اپنا دوسرا اور میچ کا چوتھا گول داغا۔ جیرونا کو چار ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

spanish football league

laliga

Sergio Ramos

Girona

Tabool ads will show in this div