ابوظہبی ٹیسٹ،سری لنکاشکست سےبچنےکیلئےجدوجہدمیں مصروف

اسٹاف رپورٹ
ابوظہبی : ابوظہبی ٹيسٹ کے چوتھے دن پاکستان کے خلاف سری لنکا یقینی شکست کے خطرے کو ٹالنے کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ مہمان ٹیم نے ایک وکٹ گنوا کر پینسٹھ رنز بنالئے ہیں۔

شيخ زيد کرکٹ اسٹيڈيم ميں جاری میچ کے چوتھے دن آئی لینڈرز نے اپنی دوسری اننگ سینتالیس رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی۔

اس سے پہلےتیسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگ پانچ سو گیارہ رنز چہ کھلاڑی آؤٹ پرڈیکلیئرکی۔ توفيق عمرنےٹیسٹ کيريئر کی پہلی ڈبل سنچری بنائی جو انيس سو بانوے کے بعد کسی پاکستانی اوپنرکی ٹيسٹ کرکٹ ميں پہلی ڈبل سنچری ہے۔

توفیق عمردوسو چھتيس رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ محمد حفيظ نے پچھتراوراظہرعلی نے ستررنز بنائے۔ سماء/ایجنسیز

hindu

naked

Tabool ads will show in this div