اس تصویر کی خاص بات کیا ہے؟

 کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس تصویر کی خاص بات کیا ہے؟ ذرا غور سے دیکھیں، آخر یہ تصویر عالیہ بھٹ کی دیگر تصاویر سے مختلف کیوں ہے؟۔

چلیں اگر آپ اسے کافی دیر دیکھنے کے بعد بھی اندازہ نہیں لگا سکے تو ہم آپ کو بتا دیتے ہیں کہ اس تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ عالیہ بھٹ کے بوائے فرینڈ نے کھنچی ہے۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ خوش قسمت کون ہے؟ او اچھا جناب! آپ یہ بھی اندازہ نہیں لگا سکے ہیں، چلیں کوئی نہیں۔

بالی ووڈ کی خوبصورت اور چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، ان تصاویر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ عالیہ کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور نے بنائی ہیں۔

عالیہ بھٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رنبیر کو اس بات کا اندازہ ہے کہ میں کس اسٹائل میں زیادہ خوبصورت دکھتی ہوں، اس لئے وہ میری زیادہ بہتر تصاویر بنا سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مجھے بھی اس کی بنائی ہوئی تصاویر بہت پسند ہیں۔

Alia bhatt

Tabool ads will show in this div