پولینڈ میں پاک فضائیہ کےجےایف17 طیارے کی دھوم مچ گئی

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پولینڈ میں ہونے والے ائیر شو میں اپنی دھاک بٹھا دی۔ ایروبیٹکس میں جے ایف سیونٹین تھنڈر سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔  پولينڈ ميں کثير القومي ايئر شو میں پاک فضائيہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کي دھوم مچی رہی۔ ایئر شو میں وائس چیف آف ایئر اسٹاف نے بھی شرکت کی۔ انٹر نیشنل ائیر شو میں ونگ کمانڈر ذیشان بریار نے ایسے ایسے کرتب دکھائے کہ حاضرین نے انگلیاں منہ میں دبا لیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق انٹرنیشنل ایئرشو کے موقع پر وائس چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل ارشد ملک بھی موجود تھے۔

JF17

air show

Tabool ads will show in this div