اشرف غنی نے حمد اللہ محب کو نیا قومی سلامتی مشیر بنا دیا
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے امریکا میں افغان سفیر حمد اللہ محب کو نیا قومی سلامتی کا مشیر مقرر کر دیا ہے۔
حمد اللہ کو نیا مشیر مقرر کرنے کا فیصلہ قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر کے مستعفی ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔
افغان صدر نے مستعفی قومی سلامتی مشیر حنیف اتمر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کا استعفی قبول کیا اور وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا استعفی نامنظور کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حنیف اتمر کے بعد افغان وزیر دفاع طارق شاہ بہرامی، وزیر داخلہ واعظ برمک اور نیشنل ڈائرکٹریٹ سیکیورٹی این ڈی ایس کے سربراہ معصوم ستانکزئی نے استعفیٰ دے دیا تھا اور استعفی کی وجوہات سیکورٹی امور پر اختلافات بتائے جا رہے تھے۔
NDS
Hamdullah Mohib
تبولا
Tabool ads will show in this div