فلوریڈا،ویڈیو گیم ٹورنامنٹ کے دوران فائرنگ،4 افراد ہلاک

امريکي رياست فلوريڈا ميں ويڈيو گيم ٹورنامنٹ کے دوران فائرنگ سے چار افراد ہلاک اوربارہ زخمي ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد مسلح شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشي کرلي۔

امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق فائرنگ ويڈيو گيمنگ ٹورنامنٹ کے دوران کي گئي۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد مسلح شخص نے خود کشي کرلي ہے۔ پوليس نے واقعے کي تفتيش شروع کرکے گيمنگ زون کو سيل کرديا۔ جیکسن ول شیرف آفس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لوگوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فلوریڈا شیرف کے مطابق حملہ آور سفید فام تھا، جس کی شناخت 24 سالہ ڈیویڈ کیٹز کے نام سے کی گئی ہے، جو بالٹی مور سے جیکسنولی آن لائن ویڈیو گیم کھیلنے آیا تھا۔

 

خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں فلوریڈا کی کاؤنٹی پارک لینڈ میں واقع ایک ہائی اسکول میں سابق طالب علم کی فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Florida Shooting

gun law

Tabool ads will show in this div