پاکستان اور چین کے مابین ہاکی سیریز دسمبر میں ہوگی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
کراچی : چین اور پاکستان کی ہاکی ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ کی سیریز دسمبر میں کھیلی جائے گی۔

لاہور میں ڈھائی سال پہلے سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں غیرملکی ٹیموں کی آمد خواب بن کر رہ گئی تھی لیکن اب چینی  ہاکی ٹیم کی آمد سے غیرملکی ٹیموں کی آمد دوبارہ شروع ہوجائے گی۔

اس کا سہرا پاکستان ہاکی فیڈریشن انٹرنیشنل کے سر ہے۔ چینی ٹیم  دسمبر میں کراچی ، فیصل آباد، لاہور اورسیالکوٹ میں چار ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ ہاکی فیڈریشن نے اس دورے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ 

سابق اولمپئنز کہتے ہیں چینی ٹیم کی آمد  ملکی سرزمین پر بین الاقوامی کھیلوں کی واپسی کے لیے سنگ میل ہے۔ 
 
چینی ہاکی ٹیم کے دورے کو ماہرین نے ملک میں انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی کے لیے اہم قرار دیا ہے۔ سماء

اور

میں

کے

guinea

rejected

Tabool ads will show in this div