ايشين گيمز : پاکستان نے ملائيشیا کو شکست ديکر سيمی فائنل کيلئے کواليفائی کرليا
ايشين گيمز ميں پاکستان کي فتوحات کا سلسلہ جاري ہے، گرين شرٹس نے ملائيشيا کو ايک کے مقابلےميں چار گول سے شکست ديکر سيمي فائنل کيليے کواليفائي کرليا۔
ايشين گيمز ميں قومي ہاکي ٹيم جيت کے ٹريک پر آگئي، ايونٹ کي ناقابل شکست ٹيم نے ملائيشيا کو ايک کے مقابلےميں چار گول سے ہرا کر سيمي فائنل ميں پہنچ گئي، گرين شرٹس کے گول کي ابتداءمحمد عرفان نے کي۔
پہلے ہي کوارٹر ميں ملائشيا نے مقابلہ برابر کرديا، دوسرے کوارٹر ميں کوئي بھي ٹيم گول نہ کرسکي ، تيسرے اور چوتھے کوارٹر ميں پاکستاني فاروڈ لائن نے مڑ کر نہيں ديکھا ۔
اعجاز احمد نے دو ، محمد عرفان اور مبشر علي نے ايک ايک گول داغ کر پاکستان کي جيت پکي کردي، پاکستان اپنا اگلا ميچ بنگلہ ديش کے خلاف اٹھائيس اگست کو کھيلے گا۔
Asian Games
تبولا
Tabool ads will show in this div