کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی پر آج اتوار کو احتجاج کیا۔
احتجاج کرنے والے بچے اور بزرگ بھی سڑک پر نکل آئے۔ اور پانی دو پانی دو کے نعرے لگائے۔
مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ چار سال سے پانی نہیں آرہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پانی کی چوری کو روکا جائے۔