سوات میں شجرکاری کی مہم شروع

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/SWAT-PLANTATION-COMPAGAIN-PKG-26-08-ZAKI.mp4"][/video] سوات میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور موسمی تغیرات سے بچنے کے لئے شہریوں اور بوائز اسکاوٹس نے درخت لگانے شروع کردئے۔ وادی سوات کے حسن کو گہن لگ گیا۔ آبادی بڑھی تو درخت کٹتے گئے۔ ہریالی کی جگہ آلودگی نے لے لی۔ ایسے میں شہریوں نے درخت لگانے کا بیڑا اٹھایا مینگورہ میں ندی کے کنارے پودے لگانے کا آغاز کردیا۔ مہم میں ریسکیو اور اسکاؤٹس کے جوان بھی آگے آگے رہے۔ پودے نہ لگائے گئے تو گرمی کی شدت اور آلودگی کے ساتھ پانی کا بحران بھی پیدا ہوسکتا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو خطرات سے آگاہ کردیا۔ موسمی تغیرات کے باعث مسائل جنم لے رہے ہیں اگر پودے لگانے پر توجہ نہ دی گئی تو پانی کی قلت کے باعث پانچ سال بعد لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں اخروٹ، چنار اور دیگر پودے لگائے گئے۔ رضاکاروں نے شجرکاری مہم کو پورے سوات تک پھیلانے کا عزم کر رکھا ہے۔ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اگر ہر شہری اس میں اپنا حصہ ڈالے تو ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

Plantation

POLLUTION

Environmental changes

Tabool ads will show in this div