خلجی گوٹھ پولیس مقابلہ: بلال کو گولی کس کی لگی، پولیس لاعلم

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/KHLJI-GHOTH-POLICE-MUQABLA-KHI-PKG-26-08.mp4"][/video] کراچی کے علاقے خلجی گوٹھ میں جاں بحق ہونے بلال کو گولی کس کی لگی پولیس ابتک پتہ نہ لگا سکی۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق، بلال کو دو گولیاں سینے میں لگیں ۔ زخمی شکیل کو بھی اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ کراچی خلجی گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والے نوجوان شکیل کو بھی گھر منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق، منشیات فروش جنت گل کے اڈے پر چھاپہ مارا گیا تھا۔ جس کے دوران ملزمان سے مقابلہ ہوا۔ دوسری جانب جنت گل کے بھائی نے پولیس کے دعوے کی نفی کردی ہے۔ جاں بحق ہونے والے بلال کی ایم ایل رپورٹ کے مطابق بلال کو دو گولیاں سینے میں لگیں۔ تاہم تفتیش کاروں کو خولوں کی فارنزک رپورٹ کا انتظار ہے۔

police encounter