صدارتی انتخاب، زرداری اعتزازاحسن کے نام پر ڈٹ گئے

Oct 07, 2018
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلزپارٹی نے صدارتی امیدوار کیلئے اٹل فیصلہ کرلیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن ہی صدارتی امیدوار رہیں گے۔

صدارتی انتخاب کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے متبادل امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آصف زرداری نے رہنماوں کو واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کو اعتزاز احسن کے نام پر ہی راضی کیا جائے۔

پی پی نے فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعتزاز احسن نے صدارتی انتخاب کیلئے ہونگے۔ اپنے بیان میں زرداری کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کو کھونا نہیں چاہتا، اعتزازاحسن ہی صدارتی امیدوار رہیں گے۔

دوسری جانب ہفتہ کے روز مری میں ہونے والی اپوزيشن اتحاد کی بڑي بيٹھک میں امیدوار کے نام پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو میں ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ متفقہ امیدوار پر اتفاق ہوا ہے، لیکن امیدوار کون ہوگا اس کے لئے پیپلز پارٹی نے وقت مانگا ہے۔ میڈیا سے گفت گو احسن اقبال کا کہنا تھا کہ متفقہ امیدوار کا اعلان اتوار کے روز کیا جائے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پيپلزپارٹي اپنے فيصلے سے آگاہ کرے گي، جب کہ خورشید شاہ نے اپنے ردعمل میں اس بات کا اظہار کیا کہ مشاورت جاري ہے، جلد شہباز شريف کو آگاہ کريں گے۔

aitzaz ahsan

Presidential Election