افغان خفیہ ایجنسی (این ڈی ایس) کے سربراہ نے استعفیِ دیدیا

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان حکومت کے 4 اہم عہدیداروں نے عہدے سے استعفی دے دیا۔

افغان صدر اشرف غنی کی حکومت کو انتظامی طور پر دھچکہ دیتے ہوئے افغان وزیر دفاع، وزیر داخلہ، افغان خفیہ ایجنسی کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی نے اپنا اپنا استعفا دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق استعفے کی وجوہات سیکیورٹی امور پر اختلافات اور افغانستان میں حالیہ سیکیورٹی کی بگڑتی صورت حال پر تناو بتائی گئی ہے۔

استعفا دینے والوں میں افغان وزیر دفاع طارق شاہ بہرامی، وزیر داخلہ واعظ برمک، افغان خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کے سربراہ معصوم ستانکزئی اور مشیرِقومی سلامتی حنیف اتمار شامل ہیں۔

رواں سال ملک بھر میں طالبان کے حملوں میں اضافے پر عہدے دار کڑی تنقید کی زد میں تھے۔ واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات بھی ہو رہے ہیں، جب کہ ہفتہ کے روز جلال آباد میں الیکشن آفس کے باہر خود کش حملے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ASHRAF GHANI

NDS

Spy Agency

Tabool ads will show in this div