پی ایس ایف سیکریٹری غلط بیانی اور الزام تراشی پر معطل

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکریٹری کو غلط بیانی اور الزام تراشی پر ایک سال کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سیکریٹری عرفان اصغر کی ہی سفارش پر پاکستان کے تین اسٹار کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔
 
ڈسپلن کی خلاف ورزی پرانٹرنیشل اسکواش فیڈریشن نے پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری عرفان اصغر پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے ۔ پابندی کے علاوہ عرفان اصغر کو پانچ سو پاؤنڈ جرمانے بھی کیا گیا ہے ۔

بیلجئیم میں ہونیوالی ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئین شپ میں پاکستانی کھلاڑی ویزے مسائل کے سبب شرکت سے محروم ہوئے تو عرفان اصغر نے ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے بھارتی راما چندرن کو مورد الزام ٹھہرادیا جو انہیں مہنگا پڑگیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے جرمنی میں ہونیوالی عالمی ٹیم اسکواش چیمئین شپ میں مینجر کی حیثیت سے گئے عرفان اصغر کی ہی رپورٹ پر اسکواش فیڈریشن نے عامر اطلس ،یاسربٹ اوروقار محبوب پر انڈر پرفارم کھیلنے کا الزام لگاکر پابندیاں عائد کی گئیں۔
تاہم اب خود عرفان اصغر کی معطلی کے بعد ان کی رپورٹ پر لگائی جانیوالی پابندی کئی سوالات کو جنم دے گی ۔ سماء

اور

پر

ایس

پی

feared

ایف

horror

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div