ايشين گيمزميں پاکستان کی نرگس نے تاريخ رقم کردی

ايشين گيمزميں پاکستان کي نرگس نے تاريخ رقم کردي، کراٹے ايونٹ ميں پاکستان کو پہلي بارميڈل جتواديا۔

ایشین گیمز میں ایشیا بھر کے کھلاڑیوں کے درمیان میڈلز کی دوڑ جاری ہے، جکارتہ ميں جاري اٹھارہويں ایشین گیمز ميں پاکستان کے ميڈلز کي تعداد دو ہوگئي۔

کراٹے کے اڑسٹھ کلوگرام کيٹگري کے سيمي فائنل ميں چيني حريف سے ہارنے کے بعد پاکستان کي نرگس نے برونز ميڈل کا ميچ جيت ليا، نيپالي کھلاڑي کو تين ايک سے شکست دي۔

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان نےایشین گیمز میں کراٹے کےمقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی نرگس کو مبارک باد دیتے ہوۓ ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلئ نے کہاہے کہ نرگس نے شاندار کھیل پیش کر کے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیااور بین الاقوامی سطح پر ملک اور صوبے کا نام روشن کیا۔

وزیراعلئ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان بھرپور صلاحیتں رکھتے ہیں اور کھیل سمیت تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں حکومت اپنے نوجوانوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائ کرے گی۔

وزیراعلئ نے میڈل جیتنے والی نرگس کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔واضع رہے کہ ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی نرگس کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے ہے۔

Asian Games

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div