عارف علوی باآسانی صدر مملکت بن جائیں گے، پی ٹی آئی کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ عارف علوی باآسانی صدر مملکت بن جائیں گے۔ عارف علوی کہتے ہیں کہ اپوزیشن ابھی غور کررہی ہے ہم آگے نکل گئے۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کا عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں صدارتی انتخاب سے متعلق غور کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی، عمران اسماعیل اور فواد چوہدری نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو صدارتی امیدوار کیلئے اکثریت حاصل ہے، اتحادیوں اور آزاد امیدواروں سے مذاکرات جاری ہیں، اپوزیشن غور کررہی ہے ہم آگے نکل گئے ہیں، صدارتی انتخاب 4 ستمبر کو خوش اسلوبی سے ہوگا۔

نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل بولے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد جامعات کے چانسلر وزیراعلیٰ ہیں، میں نے بیرون ملک سے تعلیم حاصل کی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ عارف علوی باآسانی صدر مملکت منتخب ہوجائیں گے، صدر میٹرک پاس ہوسکتا ہے تو گورنر پر اعتراض کیوں کیا جارہا ہے؟، ضمنی انتخابات کیلئے درخواستیں نہیں مانگی جائیں گی، پارلیمانی بورڈ خود ٹکٹیں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

 

PTI

IMRAN KHAN

ARIF ALVI

Imran Ismael

Presidential Election

Tabool ads will show in this div