ریلوے کو خسارے سے نکالنے کیلئے اصلاحات کا فیصلہ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/Sheikh-Rasheed-Pc-Lhr-25-08.mp4"][/video]

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ دس سال گزرنے کے بعد بھی ریلوے وہیں کھڑی ہے، ہم تمام ٹرینوں کو جدت دیں گے۔


لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے میں تین افسران کو معطل کر دیا گیا ہے کیونکہ نالائق لوگوں کو محکمے میں نہیں رہنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 15 ستمبر سے 2 نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کے اخراجات میں 15 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ریلوے کی خراب کوچز کو نیلام کیا جائے گا۔ اسکے علاوہ ہم نے ریلوے ملازمین کی اپ گریڈیشن کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ہمارے پاس پانچ فائیو اسٹار ہوٹلز کےلئے زمین موجود ہے، ہم تمام زمینوں کے نزدیک ریل پلازے بنائے جائیں گے۔ 14 ہزار پلوں کو مارکيٹنگ کےلئے پيش کر رہے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ٹریک کرائے پر دینے کیلئے تیار ہیں۔

PAKISTAN RAILWAYS

Tabool ads will show in this div