کراچی میں ہلکی،جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ دوسری جانب جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش نے ہر طرف جل تھل کردیا۔ میٹ آفس کے مطابق بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔
کراچي ميں کئی دنوں سے گہرے بادلوں کے راج نے برسنے کا فیصلہ کرلیا۔ جمعہ کی رات سے شروع ہونے والی مختلف علاقوں ميں بوندا باندي میں صبح تک شدت آگئی، جس سے شہر کا موسم اور بھي دلکش ہوگيا اور شہريوں کے چہرے بھي کھل اٹھے۔

دوسری جانب راول پنڈي اسلام آباد ميں طوفاني بارش اور تيز آندھي سے کئی درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے۔ نشيبي علاقے زير آب آنے سے شہريوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسميات نے آج بھی جڑواں شہروں ميں بارش کي پيشگوئي کردي۔ جمعہ کی رات اور ہفتہ کی صبح راول پنڈی میں 47، جب کہ اسلام آباد میں48 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئي۔
اسلام آباد ايکسپريس وے، کشمير ہائي وے، راول ڈيم چوک اور ديگر علاقوں ميں درختوں جڑوں سے اُکھڑ گئے، جس سے سڑکوں پر درخت گرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئي۔ راول پنڈي کے نشيبي علاقے زير آب آنے سے شہريوں کو شدید مشکلات جھیلنا پڑیں۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم (شام/رات) میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راول پنڈی، گوجرانولا ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں، جب کہ مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، لاہور، سرگودھا ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا، تاہم (شام / رات) میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان،راول پنڈی،گوجرانولا، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم اور گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت(سینٹی گریڈ) اور اگلےتین دن کا موسم:۔
موسم کی پیشنگوئی |
درجہ حرارت | شہر | صوبہ | |||
سوموار | اتوار | ہفتہ | زیادہ سے زیادہ | کم سے کم | ||
جزوی ابرآلود | جزوی ابرآلود/بارش %70 | جزوی ابرآلود/بارش %70 | 33 | 21 | اسلام آباد | |
گرم اور مرطوب | گرم اور مرطوب | گرم اور مرطوب | 36 | 17 | کوئٹہ | بلوچستان |
گرم اور مرطوب | گرم اور مرطوب | گرم اور مرطوب | 32 | 14 | قلات | |
گرم اور مرطوب | گرم اور مرطوب | جزوی ابرآلود | 38 | 25 | بارکھان | |
گرم اور مرطوب | گرم اور مرطوب | گرم اور مرطوب | 41 | 23 | تربت | |
جزوی ابرآلود | جزوی ابرآلود/بارش 40 | جزوی ابرآلود/بارش %40 | 36 | 18 | گلگت | گلگت بلتستان |
جزوی ابرآلود | جزوی ابرآلود/بارش %60 | جزوی ابرآلود/بارش %60 | 33 | 16 | سکردو | |
جزوی ابرآلود/بارش %30 | جزوی ابرآلود/بارش %70 | جزوی ابرآلود/بارش %80 | 35 | 21 | مظفرآباد | کشمیر |
جزوی ابرآلود | جزوی ابرآلود/بارش %40 | جزوی ابرآلود/بارش %30 | 41 | 28 | ڈی آئی خان | خیبرپختونخوا |
جزوی ابرآلود | جزوی ابرآلود/بارش %60 | جزوی ابرآلود/بارش %70 | 37 | 25 | پشاور | |
جزوی ابرآلود | جزوی ابرآلود/بارش%40 | جزوی ابرآلود/بارش %40 | 38 | 19 | چترال | |
جزوی ابرآلود | جزوی ابرآلود/بارش%80 | جزوی ابرآلود/بارش %80 | 33 | 18 | دیر | |
جزوی ابرآلود | جزوی ابرآلود/بارش %60 | جزوی ابرآلود/بارش %40 | 37 | 26 | لاہور | پنجاب |
جزوی ابرآلود/بارش %30 | جزوی ابرآلود/بارش %80 | جزوی ابرآلود/بارش %80 | 24 | 15 | مری | |
جزوی ابرآلود/بارش %30 | جزوی ابرآلود/بارش %30 | گرم اور مرطوب | 41 | 29 | فیصل آباد | |
گرم اور خشک | گرم اور خشک | گرم اور مرطوب | 36 | 28 | ملتان | |
جزوی ابرآلود/بارش %40 | جزوی ابرآلود/بارش %40 | جزوی ابرآلود/بارش %30 | 38 | 27 | سرگودھا | |
جزوی ابرآلود/بوندا باندی | جزوی ابرآلود/بوندا باندی | جزوی ابرآلود/ہلکی بارش | 31 | 25 | کراچی | سندھ |
گرم اور مرطوب | گرم اور مرطوب | گرم اور مرطوب | 35 | 26 | حیدرآباد | |
گرم اور مرطوب | گرم اور مرطوب | گرم اور مرطوب | 41 | 28 | سکھر |